حیدرآباد۔17۔فروری(اعتماد نیوز)آج سپریم کورٹ میں ریاست کی تقسیم کے خلاف
داخل کردہ درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ چنانچہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ
میں کہا کہ یہ معاملہ اس وقت پارلیمنٹ میں ہے۔ اور یہ غیر مناسب وقت ہے۔ اس
سے قبل بھی سپریم کورٹ میں اور ریاستی ہائی کورٹ میں اسی طرح کا فیصلہ
سنایا گیا۔